فلسطین پر پاکستان کا موقف مستقل اور واضح ہے: مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ فلسطین پر پاکستان کا مﺅقف مستقل اور واضح ہے جیسا کہ وزیراعظم نے بیان کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے وزیراعظم کے کچھ دیر قبل ای سی او اجلاس میں خطاب کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور کہا کہ فلسطین پر پاکستان کا مﺅقف مستقل اور واضح ہے جیسا کہ وزیراعظم نے بیان کیا ہے۔ علاوہ ازیںنگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ خودی کا ولولہ انگیز پیغام دے کر دوسروں پر انحصار کے بجائے اقبال نے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا۔ جمعرات کو یوم اقبال پراپنے پیغام میں نگران وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہمیں فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کےلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی عملی کوشش کی۔ آج ہمیں جن کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے انکا حل اقبال کی آفاقی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا اور انہیں شاہین کی زندگی اپنا کر جہد مسلسل کا درس دیا، نوجوان فکر اقبال اپنا کر پاکستان اور امت مسلمہ کی حقیقی خدمت کر سکتے ہیں۔