• news

الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا کافی نہیں شیڈول جاری کیا جائے:ذوالفقار بسراء

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراءنے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا کافی نہیں ہے۔الیکشن شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس میں مایوسی پھیل چکی ہے۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ جلد ازجلد عام انتخابات کی ڈیٹ کے بعد اب الیکشن شیڈول بھی فوری جاری کیا جائے تاکہ ملک کے اندر سیاسی و معاشی استحکام آسکے اور الیکشن لڑنے والے انتخابی میدان میں بھی اتر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن