• news

تحفظ مرکز چکوال کا قیام سے اب تک 1368 افراد کو سماجی تحفظ فراہم

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں تحفظ مرکز چکوال نے اپنی کارکردگی بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے تحفظ مرکز چکوال کے عملے، مستفید ہونے والے شہریوں، بچوں، ٹرانسجینڈرز اور این جی اوز کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔ انچارج تحفظ مرکز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحفظ مرکز چکوال نے قیام سے اب تک 1368 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا، 67 این جی اوز کے ساتھ ایم او یوزر سائن، کئے، 19 ٹرانسجینڈرز اور ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار 53 خصوصی افراد کی مدد کی، 47 افراد کو بن قطب فاو¿نڈیشن بیگم نور میموریل کے تعاون سے ویل چئیرز فراہم کی گئیں۔ 49 ضرورت مند بچوں کو کمپیوٹر کورسز کروائے، دو مختلف میڈیکل کیمپوں میں سینکڑوں لوگوں کا فری علاج کیا گیا۔ غریب اور مستحق افراد میں 25 ہیلمٹ تقسیم، ایک غریب لڑکی کی شادی کروائی گئی۔ نشے کے عادی 7 افراد کا علاج کروایا اور ایک گمشدہ بچے کو والدین سے ملوایا، 222 افراد کے محتلف تھانہ جات میں ریفر کرکے کرائم کے متعلق مسائل حل کروائے۔ 90 ولنر ایبل افراد کی رجسٹریشن کی،5 ٹرانسجینڈرز کے لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ 438 خواتین کو کریکٹر سرٹیفکیٹ فراہم اور جنرل پولیس ویری فیکیشن کی گئی،ایک ضرورت مند لڑکی کو سلائی مشین مہیا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن