فیروز والہ :برساتی نالے سے خاتون کی نعش برآمد
فیروز والہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب اجنبی خاتون کی لاش برساتی نالہ سے ملی قتل یا خودکشی میڈیکل رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ کالر گاو¿ں کے قریب سے گزرنے والے برساتی نالہ میں پڑی ہوئی خاتون کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جدوجہد کر کے متوفیہ کی نعش نالہ سے باہر نکالی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی تا ہم مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی ۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی نعش 10 روز پرانی لگتی ہے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔