• news

اقبال ڈے پر شہر بھر میں سکیورٹی الرٹ رہی

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشنز و نگ کی طرف سے اقبال ڈے کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی الرٹ رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے مزارِ اقبال سمیت شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ایس پی سکیورٹی لاہور ودیگر متعلقہ افسران ا±ن کے ہمراہ تھے۔ سید علی ناصر رضوی نے اقبال ڈے تقریبات کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ایس پیز و دیگر متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن