• news

ٹریفک حادثے ، نوجوان جاں بحق،ہلاکت کا ذمہ دار ایل ڈی اے حکام :فرید احمد پراچہ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ملتان روڑ منصورہ کے متصل ٹریفک حادثے میں نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار ایل ڈی اے حکام کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے چند ماہ قبل جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے بعد ایل ڈی اے حکام کو واضح احکامات دئیے تھے کہ منصورہ،اس سے ملحقہ ہسپتال اور سکول کے سامنے سپیڈ بریکر زبنائے جائیں اور پیدل سڑک کراسنگ کیلئے اوور ہیڈبرج تعمیر کیا جائے لیکن ایل ڈی اے حکام نے کمشنر لاہور کے احکامات کو نظر انداز کر کے مجرمانہ فعل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن