• news

علامہ اقبالؒ اسلام ، برصغیر پاک و ہند کا معتبر علمی نام :خرم نواز گنڈاپور

لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی سینئر فیکلٹیز پر مشتمل وفد نے یومِ اقبال کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف پھولوں کی چادر چڑھائی اور حکیم الامت کے درجات و ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔وفد میں ڈاکٹر خرم شہزاد، سہیل احمد رضا، ڈاکٹر القمہ خواجہ، ڈاکٹر جواد اقبال، بلال اکرم بھٹی، ڈاکٹر ظفر بلال، ڈاکٹر اقبال نور، شہزاد خان، الطاف رندھاوا سمیت دیگر موجود تھے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اقبالؒ اسلام اور برصغیر پاک و ہند کا ایک معتبر علمی نام ہے۔ عرب و عجم میں آپ کا نام اور کام احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔آپ کے فکرو فلسفہ سے سوئی ہوئی امت بیدار ہوئی اور اس کے تن مردہ میں آزادی کی روح پھونکی۔ پاکستان کے کروڑوں انسانوں کو فکر اقبال کی برکت سے آزادی کی نعمت حاصل ہوئی۔فی زمانہ اقبالؒکی فکر کا عملی مظاہرہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفی کی جوت جگانے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید علوم و فنون سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔منہاج یونیورسٹی لاہور اعلیٰ تعلیم و تربیت کا مثالی مرکز ہے یہاں نوجوان بامقصد تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن