بیرسٹر امجد ملک مسلم لیگ ن اوورسیز الیکشن کمیٹی کے ممبر نامزد،مبارکباد پیش
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن نے معروف قانون دان اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ بیرسٹر امجد ملک کو الیکشن کمیٹی کا ممبر بنایا ہے۔ یاد رہے بیرسٹر امجد ملک لندن بیسڈ انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر بھی ہیں۔ پاکستان اوورسیز فاونڈیشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک کی اس تعیناتی پر مسلم لیگ نون ایشیا نے اپنے اعلامیے میں پارٹی کی ہائی کمان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کا انتخاب کر کے اورسیز پاکستانیوں کے حقیقی نمائندے کو منشور کمیٹی کا حصہ بنایا ہے۔مسلم لیگ نون ایشیا کے مختلف چیپٹرزنے اپنے اپنے اعلامیے میں بیرسٹر ملک امجد کو پارٹی کی منشور کمیٹی کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ نون چین کے صدر حاجی فدا حسین نے اسے ایک بہترین فیصلہ قرار دیا۔ چین میں پارٹی چیپٹر کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف امین اور سیکرٹری جنرل رانا غلام ربانی سینر وائس صدر شیخ جاوید شبیر نے کہا کہ پارٹی کا بروقت درس فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔ مسلم لیگ نون ملائشیا کے صدر مہر نثار، ہانگ کانگ کے چیئرمین ارشد خاں، تھائی لینڈ میں مسلم لیگ نون کے صدر آصف مجید، جاپان مسلم لیگ نون کے صدر ملک نور اعوان اور ساوتھ کوریا میں مسلم لیگ نون کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ اب ہم امید کر سکتے ہیں کہ اوورسیز مسائل کو اجاگر کرنے میں امجد ملک صاحب مکمل کوشش کریں گے۔ مسلم لیگ نون ساوتھ کوریا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین جو مسلم لیگ نون ایشیا کے مختلف چیپٹرز کو سوشل میڈیا پہ مربوط انداز میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ نون انٹرنشینل آفیئرز کے آفس کو نئے چیپٹرز تیار کرنے میں تکنیکی مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہیں۔