پروفیسر محمود ایاز کی مزار اقبال ؒپر حاضری،پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی
لاہور(نیوز رپورٹر) شاعر مشرق، مفکر اسلام حضرت علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی ان کے مزار پر حاضری۔ پروفیسر محمود ایاز نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر وائس چانسلر کے ای ایم یو نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعر، مصنف، ماہر قانون اور فلسفی کر طور پر ہوتا ہے آپ نے اپنی شاعری سے خودی کا فلسفہ پیش کیا اور آپ کا شمار تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں ہوتا ہے مفکر اسلام، مصور پاکستان، شاعر مشرق نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی۔نوجوانوں کو علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر اور نصیحتوں کو عملی شکل دینا ہو گی اور ہمارے تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں میں عقابی روح بیدارکریں۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ علامہ اقبال کے نور بصیرت کو عام کریں اور اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنائیں۔ وی سی کے ای ایم یو نے ادارے اور ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی۔