عالمی بنک کے تعاون سے کسانوں کیلئے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا:شہزاد علی
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں حکومت پنجاب کے ساتھ عالمی بنک کے تعاون سے بمپر فصلوں کے حصول اور کسانوں کیلئے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ گزشتہ روز ترقی پسند کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کر کے پنجاب میں پائیدار زرعی انقلاب کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ صوبے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ذرائع کے مطابق حال ہی میں عالمی بنک کے ایک وفد نے ملتان کا دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد پورے خطے میں سٹریٹجک اہمیت کے حامل جدید ڈرپ اریگیشن اور سولر سسٹم کا معائنہ کرنا تھا۔