• news

پاکستان ویمنز اے‘ تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کی ٹی ٹونٹی سیریز آج سے شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی ٹیمیں آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہونگی۔ٹاس صبح ساڑھے دس بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز گیارہ بجے ہوگا۔ پاکستان ویمنز اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کو ہراکر سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز جیتی ہے۔پاکستان ویمنز اے کی کپتان رامین شمیم نے کہا کہ سہ فریقی سیریز کی جیت سے ہمیں کافی اعتماد ملا ہے اور ہم اس جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کےخلاف بھی دو میچ جیتنا چاہتی ہیں۔تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کی کپتان تھیپاچا پوتھاوونگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کی ٹیم سہ فریقی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کرپائی لیکن ان کی کھلاڑیوں نے غلطیوں سے سیکھا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف میچوں میں کامیابی حاصل کرناچاہتی ہیں‘اچھا کھیل پیش کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن