• news

ٹرینٹ بولٹ کی ورلڈ کپ مقابلوں میں وکٹوں کی نصف سنچری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ مقابلوں میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے باﺅلر بن گئے۔انہوں نے سری لنکا کیخلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکرما کی وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل سٹارک 59، لاستھ مالنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن