پولیس پر حملے کا الزام، صنم جاوید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور (خبرنگار) جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کینٹ کچہری شبیر احمد جوئیہ نے پانچویں مقدمے میں گرفتاری کے کیس میں صنم جاوید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ صنم جاوید کے وکیل سلمان شاہد نے مﺅقف اپنایا کہ گذشتہ روز صنم جاوید کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد جیل سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تین صفحات پر مشتمل فیصلہ میں عدالت نے لکھا کہ ایف آئی اے نے کیس میں تفتیش مکمل کر لی۔ ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں خدیجہ شاہ اب مطلوب نہیں رہی۔