• news

چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے، پرویز خٹک

نوشہرہ (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے چیئرمین تحریک انصاف کے خاندان میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔نوشہرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا تکبر میں مبتلا چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے کسی کے جانے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج خیبر پی کے کے طول و عرض میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہا۔ تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر انکے اپنے ساتھیوں میں لڑائیاں ہوں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن