پاکستان میں مزید 5اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں مزید چھ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے چار، چمن سے دو پشاور کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے وائرس کی موجودگی سے ہر بچے کو خطرہ ہے خاص طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ وائرس عمر بھر کیلے معذوربنا سکتا ہے پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے والدین سے اپیل ھے اپنے گھر آنے والے پولیو ورکرز کا خیر مقدم کریں اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معزوری سے بچانے کیلے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں پاکستان میں پولیو سرویلنس کا نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے جس کا ثبوت وائرس کی موجودگی کی فوری تصدیق سے ملتا ہے حکومت پولیو کے خاتمے کیلیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ھے۔