لوک میلہ میںجموں و کشمیر کی بھرپور ثقافت، دستکاری، لوک موسیقی
اسلام آباد(خبرنگار)لوک ورثہ میں جاری لوک میلہ میں دوسرے صوبوں اور خطوں کی طرح جموں و کشمیر کی بھرپور ثقافت، دستکاری، لوک موسیقی، رسومات اور روایات کو لوک میلے میں دستکاریوں، لوک فنکاروں اور موسیقاروں کی شرکت کے ذریعے دکھایاجا رہا ہے کشمیر پویلین آزاد کشمیر کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے قائم کیاہے میلے میں آزاد کشمیر سے 25سے زائد ہنرمندحصہ لے رہے ہیں ان میں لکڑی کے نقش و نگار، قالین، نمدہ،گبہ، کشمیری شال اور کڑھائی کے11ہنر مند شامل ہیں جن میں یاسمین مصطفی، شہزادی بانو، امجد علی،عرفان غلام نبی، جمال ظفر، صادق علی، کامران بٹ، شیخ محمد یوسف اورعذرا شامل ہیں۔ کوثر۔ نمایاں ہنرمندوںیں عرفان غلام نبی وادی کشمیر سے لکڑی کی تراش خراش کے ماہر دستکار ہیں۔ انہوں نے یہ فن اپنے آباو¿اجداد سے سات سال کی عمر میں سیکھا ۔ آزادکشمیر کے محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے 9 نومبر شام 6 بجے محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں آذاد کشمیرکے مشہور لوک فنکاروںنے حصہ لیا جن میں جاوید احمد، الطاف احمد میر، عاشق بٹ،سہیل عباسی،دلاور عباس، حناعباسی، شکیل احمد میر، نادر علی، ساجد شاہ،خرم ذوالفقار، بابرپنجکوٹی، بانو رحمت، عبدالباسط، نعمان سلیم اور راجہانوار شامل تھے۔یہ میلہ اتوار 12 نومبر رات 10 بجے تک جاری رہیگا۔