• news

وزیر مملکت وصی شاہ کی لندن میں مختلف ممالک کے وزرائے سیاحت ،سیاحتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں

لاہور ( این این آئی)وزیر مملکت برائے سیاحت اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان وصی شاہ نے لندن میں مختلف ممالک کے وزرائے سیاحت اور سیاحتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں ۔انہوں نے اس موقع پر انہیں پاکستان میں ٹورزم سیکٹر میں کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے بلکہ نجی شعبے کے شرکت سے سیاحوں کے لیے سہولیات میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے وزرائے سیاحت کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور کہا کہ باہمی تعاون اور اشتراک سے سیاحتی فروغ کے کئی نئے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں جس کے لیے پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا ۔لندن ایکسل کے ہال میں لگائی گئی ورلڈ ٹورزم مارٹ میں پاکستانی اسٹالز پر بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں میں پاکستان میں ٹورزم کے حوالے سے پرکشش مقامات کی معلومات حاصل کیں اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کے دورے کریں گے اور ٹورسٹ گروپس وزٹ بھی پلان کریں گے وصی شاہ نے اس موقع پر انہیں پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر-دی نیشن