24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 211نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور( این این آئی) گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 211نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 110،راولپنڈی میں 12،ملتان میں 18،گوجرانوالہ میں 33،فیصل آباد میں 11،نارووال میں 7، قصور اور شیخوپورہ میں 3،3،اوکاڑہ، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں میں 2،2جبکہ سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، جھنگ، جہلم اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 181مریض زیر علاج ہیں۔