بیورو کریسی حکومت کا چہرہ ہے‘ 27 ارکان اسمبلی ساتھ رکھنے ضروری ہیں: وزیراعظم آزادکشمیر
مظفرآباد (آئی این پی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بیوروکریسی حکومت کا چہرہ ہے 27 اراکین اسمبلی ساتھ رکھنے ضروری ہیں 26 ہوں گے تو حکومت نہیں رہے گی اراکین اسمبلی کو پیغام دیا ہے کسی بری شہرت والا سیکرٹری 15 نومبر کے بعد انتظامی پوسٹ پر نہیں ہوگاچند محکموں کے سیکرٹری 25 وزیروں سے بھاری ہیں ان سے قلمدان لینے کیلئے پورا نظام ہلانا پڑا ہے وزراءکے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا اور نہ ہی اپنے اختیارات میں مداخلت کرنے دوں گا ایک سو تیراں سال بعد کشمیر میں بجلی کا ٹیرف تبدیل میں نے کیا ہے معاہدہ میری حکومت نے ختم کر دیا آزادکشمیر کے شہری جو بجلی استعمال کر رہے ہیں جون 2022 کی قیمت ادا کر رہے ہیں آج احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے میں نے نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے پانی کی لڑائی لڑی آج میرے پاس اختیار ہے کہ جتنا پانی کھولوں کھول سکتا ہوں آزادکشمیر میں سپیشل پاور ایکٹ دوبارہ نافذ کر رہا ہوں جہاں معلوم ہوا ڈاکٹر یا استاد غیر حاضر ہے اس کا ٹرائل کرکے فوری فراغت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے وفد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔