اپرکوہستان میں ناکہ بندی کے دوران8کلو بارود برآمد ،ملزم گرفتار
ایبٹ آباد(اے پی پی)اپرکوہستان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران8کلو بارود برآمد کر کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ سازین سیف الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران ناکہ بندی موٹرکارسے8کلو بارود برآمد کر کے ملزم عمران خان ولد زرداللہ کوگرفتار کر لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم بارود تانگیر سے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔