مظفرگڑھ،دوموٹرسائیکلوں میں تصادم سے میاں بیوی جاں بحق
مظفرگڑھ(اے پی پی)مظفر گڑھ میں ایک ٹرک کو کراس کرتے ہوئے دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر سپر نمبر 1 کے قریب ایک ٹرک کو کراس کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر فضل ٹیکسٹائیل ملز کے نزدیکی رہائشی میاں بیوی،رشید اور آمنہ رشید موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ایریا کارڈن آف کر کے نعشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹس سے ڈھانپ دیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے ہمراہ نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔