فیصل آباد‘ سیالکوٹ: اوباشوں کی گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں‘ بچے سے زیادتی
فیصل آباد + سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) اوباش افراد نے دوشیزہ اور کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ صادق آباد کی رہائشی سونم بی بی کی سترہ سالہ جوان بہن (ع) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم جمشید ادریس گھر میں گھس گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید پارک میں اوباش ملزم ندیم نے اسحاق کے دس سالہ بیٹے کو ورغلاءکر اپنے ساتھ لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سدھے چک میں اوباش نے جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کر دی۔ تھانہ کوٹلی سید امیر کے گاﺅں سدھے چک میں محمد سرور کی 21 سالہ بیٹی (ف) گھر پر موجود تھی کہ ایک علی نامی اوباش گھر میں داخل ہوا اور (ث) کو قابو کر کے اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔