گلشن اقبال‘ جائیداد تنازعہ پر مخالفین کا مسجد میں باپ‘بیٹے پر تشدد
لاہور(نامہ نگار) جائیداد کے لالچ نے مسجد کا تقدس بھلا دیاہے۔ گلشن اقبال کے علاقے میں مخالفین نے مسجد میں آئے معمر شخص اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ ملزموں نے مسجد میں گھس کر مخالف اعجاز پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ وہاں موجود اعجاز کے بیٹے ابرار نے والد کو بچانے کی کوشش کی توحملہ آوروں اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پر دونوں باپ بیٹا زخمی ہو گئے ۔مسجد میں تشدد کی سی سی ٹی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزموں چوہدری فیصل اور گوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کو کہنا ہے فریقین رشتہ دار ہیں اور ان کا جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔