چھتیس گڑھ میں کانگریس وزیر کے قافلے پر پتھراﺅ
نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیٹارمیں کانگریس کے وزیر گرو رودرا کمار کے قافلے کو پتھراﺅ کا نشانہ بنایا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرو رودرا کمار کے قافلے پر بدھ کی رات پتھراو کیا گیا۔ان کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ جھل گاوں میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ۔کمار چھتیس گڑھ کے حلقے نواگڑھ سے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ شورش زدہ ریاست میں انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 نومبر کو اختتام کو پہنچا جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 17 نومبر کو ہوگی۔