بلوچستان کی ترقی میں سردار رکاوٹ نہیں: بلوچ رہنما
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول ہاﺅس میڈیا سیل کراچی میں بلوچ رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کی۔ ثناءاللہ زہری نے کہا کہ اسلام آباد نے تاثر قائم کیا کہ بلوچستان کی ترقی میں سردار رکاوٹ ہیں۔ فنڈز دیتے نہیں‘ ترقی دینا نہیں چاہتے۔ ملبہ سرداروں پر ڈال دیتے ہیں۔ کس سردار نے بلوچستان میں کالج اور یونیورسٹیز بنانے کی مخالفت کی۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کے 20 ارکان ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان ہیں۔ ان میں کتنے سردار ہیں؟۔ یہ دو سے تین سردار ہیں جو 70 سال سے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی ایک ضلع ہے وہاں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔ چنگیز خان جمالی نے کہا کہ 3 نومبر کو پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس کوئٹہ میں منایا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس مرتبہ یہ موقع بلوچستان کو دیا۔ ثناءاللہ زہری نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بلوچستان سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔ لاہور کا جلسہ دیکھا اب کوئٹہ کا دیکھنا۔ بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔