• news

سٹاک مارکیٹ 100انڈیکس 1130پوائنٹس اضافے کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ڈالر مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر ) قرض پروگرام کے پہلے جائزے میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیک اپ اقدامات پر اتفاق کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 55391 پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 32ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 68.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے جمعہ کو کاروباری تیزی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ سٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے سبب کے ایس ای-100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اوسط یومیہ تجارت دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 20 ارب 10 کروڑ روپے کے کاروبار کا مشاہدہ کیا گیا، جو روزانہ کی بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ہے، یہ 30 نومبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ مارکیٹ کی کپٹلائزیشن تقریباً 27 ارب ڈالر ہے جو 2017 میں 100 ارب ڈالر تھی۔ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس36146.66 پوائنٹس سے بڑھ کر36794.78 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایم آئی30 انڈیکس2155.03 پوائنٹس کی تیزی سے 94456.34پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے سرمائے میں 1کھرب 32ارب 71کروڑ71 لاکھ61 ہزار687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی سرما یہ بڑھ کر79کھرب53ارب42کروڑ94لاکھ55ہزار545روپے ہو گیا۔ شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو21ارب روپے مالیت کے 64 کروڑ 8 لاکھ 36 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو20ارب روپے مالیت کے48کروڑ27لاکھ44ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ دوسری طرف اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر13پیسے بڑھ کر287.03 روپے رہی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگاہو کر288روپے کا ہو گیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر بڑھ کر308روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر355روپے پر مستحکم رہی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت77روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت81.50روپے رہی۔ ایک تولہ سونا1300روپے مہنگا ہو کر2لاکھ13ہزار100روپے کا ہو گیا۔ 1114روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ82ہزار698روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1975ڈالر ہو گیا۔ جبکہ فی تولہ چاندی کے بھا?2580روپے پر مستحکم رہا۔

ای پیپر-دی نیشن