• news

ورلڈ کپ : انگلینڈ سے مقابلہ ‘پاکستان کیلئے آج سیمی فائنل میں رسائی بڑا امتحان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں آج د و میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان صبح 10 بجے پونے میں شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرنے کےلئے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔افغانستان ٹیم 244 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ رحمت شاہ اور نوراحمد 26 ، 26 رنز جبکہ رحمان اللہ گ±رباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آو¿ٹ ہوئے۔کوئٹزی نے 4، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2 اور فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے ہدف 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔رسائی وینڈیر ڈوسن 76 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔ کوئنٹن ڈی کوک 41 ‘ ایڈن مارکرم 25 ، ڈیوڈ ملر 24 ، ٹمبا باووما 23 اور ہینرک کلاسن 10 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ فیلکوائیو 39 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔محمد نبی اور راشد خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔رسائی وینڈر ڈوسین کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا تھا جبکہ افغانستان ناک آو¿ٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔ ورلڈکپ میں ٹاپ 8 ٹیموں میں شامل ہوکر افغانستان نے پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ءکیلئے کوالیفائی کیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ کونسل نے فوری طور پر سری لنکا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کو حکومتی مداخلت کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں اتفاق ہوا کہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔معطلی اور اس کے خاتمے کی شرائط و ضوابط جلد طے کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن