• news

فلسطینیوں کو ختم کرنا ممکن نہیں: امیر ترین ایلون مسک کی اسرائیل پر شدید تنقید

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تمام فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا۔ جنگ کے بعد جتنے فلسطینی بچیں گے وہ تاعمر اسرائیل سے نفرت کریں گے۔ ایک رکن کے قتل کے نتیجے میں حماس کے کئی ارکان پیدا ہوتے ہیں۔ اسرائیل کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ حماس کے مزید کتنے ارکان بنا رہا ہے۔ اسرائیل خاتمہ کرنے سے زیادہ حماس کے مزید ارکان بنا رہا ہے تو کامیاب نہیں ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن