ملا برادر کی ایرانی نائب صدر سے ملاقات، چابہار بندرگاہ سے تجارت بڑھانے پر اتفاق
کابل( خصوصی رپورٹ) امارت اسلامیہ افغانستان اور ایران کی حکومت نے چابہار بندرگاہ کے ذریعے برآمدات اور درآمدات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔امارت اسلامیہ کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے دفتر کا کہنا ہے گزشتہ روز دورہ ایران کے دوران ملا بردار اخوند نے ایران کے نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چابہار بندرگاہ کے ذریعے برآمدات اور درآمدات بڑھانے پر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے ملا برادر سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور راہداری تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔