• news

بابر اعظم نے مستقبل سے متعلق مشاورت شروع کردی‘کپتانی چھوڑنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ کے بعد مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق کولکتہ میں بابر اعظم نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت کی۔ بابر اعظم کپتانی کے حوالے سے وطن واپسی پر فیصلہ کریں گے۔موجودہ صورت حال میں کپتانی سے الگ ہونے سے متعلق سوچ رہے ہیں، تاہم وہ اپنے والد کے مشورے کو اہمیت دیں گے۔ کپتان پی سی بی اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن