کینیڈا کا اسماعیلی برادری کی آبادکاری پر غور چترال میں 32 افغانوں کی گرفتاری روک دی گئی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چترال میں مقیم افغان اسماعیلی کمیونٹی کے 32 افراد کی گرفتاری روک دی گئی۔ محکمہ داخلہ خیبر پی کے نے کہا ہے کہ افغان اسماعیلیوں کی آبادی کاری کیلئے کینیڈین حکومت غور کر رہی ہے۔ افغان اسماعیلی برادری کے افراد کو آئندہ احکامات تک گرفتار نہ کیا جائے۔