• news

علماءکونسل نے یوم پیغام پاکستان منایا، دہشتگردی میں بھارت ملوث: مقررین

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل اور اس کی حلیف جماعتوں کی اپیل پر گزشتہ روز ملک بھر میں یوم پیغام پاکستان منایا گیا۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے آئمہ و خطاءاور علمائ، مشائخ نے جمعہ کے خطبات میں انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف پیغام پاکستان بیانیہ اور متفقہ فتویٰ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی و انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، جو لوگ پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر ریاست پاکستان، افواج پاکستان، سلامتی کے اداروں اور عوام الناس پر حملہ آور ہیں وہ اسلامی تعلیمات کی نفی کررہے ہیں، اسلام ایسے عناصر سے بری الذمہ ہے۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ نے پیغام پاکستان بیانیہ اور متفقہ فتویٰ میں پاکستان، افواج پاکستان، سلامتی کے اداروں اور عوام پر حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، پیر نقیب الرحمن، پیر حسان حسیب الرحمن، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عارف واحدی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا ابو بکر حمید صابری، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحس مولانا حنیف عثمانی، مولانا محمد اصغر کھوسہ، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عبد المالک آصف، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر، قاری محمد اسلم قادری، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد الوحید فاروقی، مولانا ابوبکر حمزہ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا انیس الرحمن بلوچ، مولانا عبد الرشید، مفتی محمد عمر فاروق، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی، مولانا محمد احمد مکی، مولانا عزیز الرحمن معاویہ، مفتی عمران معاویہ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا یاسر علوی، قاری عبدالرﺅف، مولانا مطلوب مہار، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عقیل زبیری، قاری عزیز الرحمن، مولانا شبیر کھٹانہ، مولانا زبیر کھٹانہ، قاری عبد الماجد لاہوری، مولانا فاروق خانپوری، مولانا قاسم سانگی، مولانا اشرف ملک، مولانا اعجاز ملک، قاری عبد الوہاب معاویہ، مولانا محمد بلال ثاقب، قاری ابراہیم، قاری ریاض، مولانا امیر معاویہ، مہر عبد الخالق مرالی، مولانا منیب الرحمن حیدری، قاری محبت علی قاسمی، قاری ذوالقرنین، مولانا طیب قریشی، قاری محمود الحسن، قاری عبد الماجد ملک، مولانا وقاص اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علماءاور مشائخ سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے طبقات ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم قومی بقاء کی اس جنگ میں افواج پاکستان اور پاکستان کے دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل اور غیر مشروط تعاون کا اعلان کرتی ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں پاکستان دشمن قوتیں بھارت اور اس کے حواری ملوث ہیں۔ عالمی برادری کو ہندوستان کی مسلسل دہشت گردی کے خلاف فوری طور پر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ایک ماہ سے صیہونی ریاست اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔ فوری طور پر جنگ بندی کےلئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی علمبردار عالمی تنظیموں کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن