چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاراولپنڈی بار کا دورہ ،نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے صدر بار فیصل خان نیازی اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی کی دعوت پر راولپنڈی بار کا دورہ کیا جس کا مقصد لیڈیز لائرز کے لیے تعمیر کردہ نئے لیڈیز بار اور مرزا انور بیگ ایڈووکیٹ کے نام سے منسوب کردہ بلاک کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر چیف جسٹس کہ ہمراہ دیگر جسٹس صاحبان بھی تھے ۔ سنگ بنیاد کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو قائد اعظم ہال میں لایا گیا وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا راولپنڈی بار جب بھی آیا ہوں ایسا لگتا ہے کہ اپنے دوسرے گھر آگیا ہوں اور وکلا برادری کی مشکلات کو حل کرنا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ۔