”کم تعلیم یافتہ خواتین آبادی کنٹرول میں رکاوٹ“ بہار کے وزیراعلیٰ نے نامناسب بات پر معافی مانگ لی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی میں آبادی کنٹرول کرنے کے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ نتیش کمار کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم میٹرک تک ہے وہاں شرح پیدائش دو فیصد تک رہی۔