کوئٹہ: گیس کی قیمت میں اضافے کے بعدغیرمعینہ مدت کیلئے تندور بند
کوئٹہ(آئی این پی ) انجمن تاجران بلوچستان اور تندور ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمت میں 200 فیصد اضافے پر غیرمعینہ مدت کے لیے تندور بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ 200 گرام وزن کی روٹی کی قیمت 30 روپے جبکہ سنگل روٹی کی قیمت 40 اور ڈبل روٹی کی 80 روپے مقرر کی گئی ہے۔