• news

گوجرانوالہ: سانحہ 9 مئی میں ملوث 300 ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے تیز، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر مہر گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سانحہ 9 مئی میں ملوث 300 کے قریب ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کر دیں، رات گئے تک پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سابق ایم پی اے شبیر مہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے میاں طارق محمود، احمد چٹھہ، میاں ارقم خان کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نا آ سکی۔

ای پیپر-دی نیشن