حماس کو ختم کرنا بہت مشکل ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے کہا ہے کہ حماس کو ختم کرنا بہت مشکل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ دو ریاستی حل کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مغربی کنارے میں کسی بے گناہ کو نقصان پہنچانا قبول نہیں کرتے۔