• news

مصطفیٰ آباد: گھریلو رنجش‘ سالی کا 4 سالہ بیٹا اغوا کے بعد قتل کر دیا

مصطفی آباد/ للیانی+ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) چار سالہ بچے کو خالو نے اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ آباد کے محلہ نیواں تھیہ کے رہائشی شوکت علی کے ہم زلف شہباز عرف جوجی نے اس کے چار سالہ بچے کو اغوا کر لیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم شہباز عرف جوجی نے بتایا کہ اس نے بچے کو اغوا کے بعد قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے نعش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ بچے کے والد شوکت علی نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر میری بیوی اور ساس اسے اپنے گھر لے گئے۔ ملزم کا الزام تھا کہ ہماری وجہ سے اس کی بیوی روٹھ کر گئی۔ قتل میں ملزم کی والدہ بھی ملوث ہے۔

ای پیپر-دی نیشن