• news

لاہور میں مزید175بجلی چور گرفتار، کنکشنز منقطع، ایک کروڑ 4 لاکھ کے ڈیٹکشن بل جاری

لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مزید 175 بجلی چور پکڑے گئے جن میں سے 110کے خلاف مقدمات درج کر اد ئیے گئے ۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6 کمرشل،2زرعی اور167 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 43ہزار 973یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 4لاکھ 16ہزار 82روپے بنتی ہے ۔باغبانپورہ کے علاقے میں کنکشن کو200000 روپے،شالیمار کے علاقہ میں کنکشن کو 200000 روپے ،ہنجروال کے علاقے میں کنکشن کو150000 روپے ،ہنجروال کے علاقے میں ہی ایک اور کنکشن کو150000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق 63 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 24693 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،اب تک12242ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ترجمان لیسکو،24447کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار998یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک ارب 92کروڑ 41لاکھ 75ہزار 510روپے بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن