پتوکی: ہوٹل میں خواجہ سرا سے زیادتی‘ 7 افراد پر مقدمہ
پتوکی‘ لاہور (نامہ نگاران) پتوکی ملتان روڈ ہلہ بائی پاس پر ایک ہوٹل میں مہندی کے پروگرام میں گانا گانے کے لیے آنے والے خواجہ سراءزویاءکے ساتھ ملزم سہیل چوہان عرف ذیشان نے زیادتی کر ڈالی۔ ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ناچ گانے کے لیے قصور کے رہائشی خواجہ سراءفیصل عرف زویا کو بلوایا۔ ناچ گانے کا پروگرام بیس منٹ تک چلا اور اس دوران سہیل چوہان عرف ذیشان زبردستی فیصل عرف زویا کو ہوٹل کی چھت پر لے گیا۔ اور خواجہ سراءزویاءکو برہنہ کر دیا۔ شور مچانے پر دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی نے زیادتی کا نشانہ بننے والے خواجہ سراءفیصل عرف زویا کی درخواست پر سہیل چوہان عرف ذیشان سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سیف سٹی اتھارٹی نے ریسکیو 15 سنٹر نے ایمرجنسی کال پر کارروائی کرواتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقہ سے 6 سالہ بچے سے زیادتی کی کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ ملزم نے میرے چھوٹے بھائی کو نشانہ بنانا چاہا تھا۔