• news

گھروں اور دکانوں میں لاکھوں کی وارداتیں، کئی راہگیر لٹ گئے

لاہور (نامہ نگار) ڈاکو¶ں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے مناواں میں رضوان کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، جوہر ٹاو¿ن میں خالد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ، طلائی زیورات موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں رفاقت علی کی دکان سے گن پوائنٹ پر 31 ہزار، غازی آباد میں علی سے 20ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں مرتضی سے 15 ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاو¿ن میں نذیر خان سے 40 ہزار ، موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقے میں حیدر سے 50ہزار موبائل فون، بادامی باغ میں زاہد سے 56 ہزار ، موبائل فون ، ریس کورس میں تیمور سے 10ہزار، موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مغلپورہ میں معظم کے گھر کے تالے کاٹ کے 19ہزار ، ایل سی ڈی، پنکھے، پانی والی موٹر اوردیگر گھریلو سامان چوری کرلیا۔ باٹا پور، ڈیفنس، لاری اڈا، مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ فیکٹری ایریا، ساندہ، نشتر کالونی، ریس کورس، غالب مارکیٹ اور ساندہ سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن