بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ
دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں سارا سال مختلف النوع نمائشیں انعقاد پذیر ہوتی رہتی ہیں- جس میں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی شرکت بھی ہوتی ہے- حا ل ہی میں دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے 57 سے زائد ممالک نے شرکت کی جن میں پاکستان بھی شامل تھا- پاکستان کی 30 سے زائد کمپنیاں بھی اس exhibition کا حصہ تھیں- نمائش میں پاکستان کی ایک کمپنی ہیمانی ہربل بھی نظر آئی جس کا سٹال غیر ملکی لوگوں کی توجہ کا مرکز تھا- دنیا بھر کے 1750 سے زائد نمائش کنندگان کے درمیان پاکستانی پروڈکٹس کے سٹال کا نمایاں اور وزیٹرز کی توجہ کا مرکز ہونا ایک غیر معمولی بات تھی- ہیمانی ہربل کے سٹال پر کمپنی کے سی ای او مصطفیٰ ہیمانی نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ گزشتہ 14 سالوں سے ان کی کمپنی مڈل ایسٹ بیوٹی ورلڈ میں حصہ لے رہی ہے اور اپنی پروڈکٹس نمائش میں پیش کر رہی ہے- مصطفیٰ ہیمانی نے بتایا کہ 1949 میں ان کے والد محترم محمد حسین اسماعیل مرحوم نے کراچی اس کمپنی کی ابتدائ کی، 1995 میں خود انہوں نے ہیمانی جنرل ٹریڈنگ کی بنیاد دبئی میں رکھی جبکہ 2008 میں ہیمانی کی تمام پروڈکٹس کو دنیا بھر میں متعارف کروا دیا گیا- ہیمانی کی تمام پروڈکٹس کراچی میں تیار ہوتی ہیں، دبئی میں ہیمانی کے 3 اور پاکستان میں 30 سے زائد آوٹ لیٹس ہیں- مستقبل قریب میں ہیمانی پروڈکٹس کے آوٹ لیٹس پورے امارات اور دنیا کے دیگر ممالک میں قائم کر دیے جائیں گے- مصطفیٰ ہیمانی نے بتایا کہ ہیمانی نے 2022 میں کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی پرفیوم فیکٹری بنائی ہے- قبل ازیں پاکستان میں 35-40 ملین ڈالر کا پرفیوم درآمد کیا جا رہا تھا- ہماری خواہش ہے کہ ہم امپورٹس کو کم کر کے ایکسپورٹس بڑھائیں تا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو سکے- مصطفیٰ ہیمانی نے بتایا کہ ہماری تمام مصنوعات بین الاقوامی معیار کی حامل ہیں- انہوں نے بتایا کہ ہیمانی ہربل کی پیداوار بہترین معیار کی ضروریات فراہم کرنے کے لیے سخت کوالٹی کنٹرول کے تحت ہوتی ہے- جس کا مقصد جدید دور کی زندگی کو زیادہ زہریلے اور کیمیکل سے پاک زندگی میں بدلنا ہے۔ ہیمانی فیکٹری ISO 9001,14001,18001, 22001 ہے | HACCP مصدقہ ہے اور اس کے پاس پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے حلال سرٹیفیکیشن ہے۔ ہیمانی کی مصنوعات ایمریٹس کوالٹی مارک (EQM) اور GMP (UK) کے معیارات کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ فی الحال ہمارے پاس صحت، تندرستی، خوبصورتی اور خوشبوو¿ں کے زمرے میں 1500 سے زیادہ مصنوعات ہیں جو دنیا بھر کے 85 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہیں جو مینا ریجن، امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، افریقہ اور کئی دیگر ممالک میں دستیاب ہیں- ہیمانی کا ایک ذیلی برانڈ "WB از ہیمانی" کی ریٹیل چین کی صورت میں جاری ہے۔ اس کی مصنوعات کا مقصد قدرتی اور ہربل مصنوعات کو جدید دور کے مسائل کے حل کے طور پر جدید ترین انداز میں فراہم کرنا ہے اور طرز زندگی کو مزید 'قدرتی، کیمیکل اور ٹاکسن سے پاک' بنانا ہے۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ نمائش میں ہر ملک کے لوگوں نے پاکستانی مصنوعات کو پسند کیا ہے- جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی مصنوعات کسی بھی اور ملک سے کم نہیں، بلکہ اپنی مثال آپ ہیں-