• news

ورلڈ کپ کی تاریخ میں بدترین کارکردگی، پاکستان سیمی فائنل سے باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ءمیں پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ فائنل فور کےلئے کوالیفائی کرنے الی چوتھی ٹیم بن گئی۔کولکتہ میں انگلینڈ کیخلاف آخری راﺅنڈ میچ میں قومی ٹیم کو 6.4 اوورز میں 338 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی۔ پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 نومبر کو ممبئی میں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کولکتہ میں ہوگا۔ 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93رنز سے ہرا دیا ۔ کولکتہ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور 13.3 اوورز میں 82 رنز تک پہنچایا ۔ ڈیوڈ میلان 31 ‘جونی بیرسٹو 59 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے۔بین سٹوکس اور جو روٹ کے درمیان 132 رنز کی پارٹنرشپ نے انگلینڈ کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کردیا۔ بین سٹوکس 84 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔ ہیری بروک 30، جوز بٹلر 27، ڈیوڈ ولی 15، معین علی 8 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کرس ووکس 4 رنز بنا کرناٹ آﺅٹ رہے۔ انگلینڈنے 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے۔ حارث رو¿ف نے تین‘ محمد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2، 2 اور افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغا ز مایوس کن رہا ۔ عبداللہ شفیق دوسری ہی گیند پر صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ فخر زمان ایک رن کے مہمان ٹھہرے۔ کپتان بابر اعظم 38، محمد رضوان 36 اور سعود شکیل 29 ‘ افتخار احمد 3 ‘شاداب خان 4 رنز بناسکے ۔ شاہین آفریدی 25‘ سلمان آغا51‘ حارث رﺅف 35رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ٹیم43.3اوورز میں 244رنز بناکر آﺅٹ ہوئی ۔ڈیوڈ ولی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بد ترین کارکردگی دکھائی ‘نو میںسے چار میچ جیت سکا‘پانچ میں شکست ہوئی ۔ 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دےدی۔پونے میں آسٹریلیا نے 307 رنز کا ہدف مچل مارش کے ناقابل شکست 177 رنز کی بدولت 2 وکٹوں پر 45 ویں اوور میں حاصل کیا۔ ڈیوڈ وارنر 53 ‘ سٹیو سمتھ 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش نے 8 وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔اوپنر لٹن داس اور تنزید حسن 36، 36 ‘ کپتان نجم الحسن شانتو 45، محمود اللہ 32، مشفق الرحیم 21، مہدی حسن 29 ‘ نسیوم احمد 7 ‘ توحید ہردوئے 74 بناکر نمایاں رہے۔ ایڈم زمپا اور شان ایبٹ نے 2،2 جبکہ مارکس سٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن