• news

 آصف زرداری کی دیوالی کے موقع پر پاکستا نی ہندوو¿ں کو مبارکباد 

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ہندو¿ں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پاکستان میں بسنے والے تمام ہندو¿ں خاص طور سندھ کے ہندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر تمام پاکستانی ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973ءکا آئین تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے جہاں امن اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا کلچر ہو۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک پاکستانی قوم ہم سب کو شدت پسندی اور عدم برداشت کی سوچ کو شکست دینا ہو گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی ملک کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن