• news

بلوچستان میں ن لیگ‘ بی اے پی جے یو آئی انتخابی اتحاد کا امکان

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان میں بڑا سیاسی اتحاد بننے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور مسلم لیگ ن میں اتحاد کا امکان ہے۔ اتحاد ہونے پر تینوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں الیکشن لڑیں گی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے فیصلہ مذاکرات میں ہو گا۔ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ کے وزیراعلیٰ بنانے کی شرط پر پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں جبکہ جے یو آئی نے عبدالغفورحیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھ دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن