پرویزالٰہی کو بحفاظت گھر پہنچانے کا معاملہ‘ پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت درخواست کل مقرر
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، جس کی سماعت جسٹس سلطان تنویر 13 نومبر کو کریں گے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹیگیشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہیں۔