• news

کراچی میں تحریک انصاف کا آج ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا

کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اجازت نہ ملنے پر کراچی میں آج ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے اجازت نہ ملنے اور کارکنوں کی گرفتاری پر جلسہ منسوخ کیا گیا۔ نگراں حکومت اور الیکشن کمشن کی غیر جانبداری کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں عدالت میں پی ٹی آئی کی درخواست دائر ہے۔ پی ٹی آئی عدالتی حکم پر جلد کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن