• news

مقبوضہ کشمیر: جھیل ڈل میں پراسرار آتشزدگی، 5 ہاﺅس بوٹس جل کر خاکستر

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میںآتشزدگی کے ایک پراسرار واقعے میں سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں قائم پانچ ہاﺅس بوٹس جل کو خاکستر ہو گئے۔جھیل ڈل کے گھاٹ نمبر 10کے قریب ہفتہ کو صبح سویرے خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ ہاﺅ س بوٹس جل گئے۔فائر بریگیڈ سروس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کی فوری طورپر وجہ معلوم نہیںہو سکی ۔جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دیدی ہے۔ ہائی کورٹ نے شبیر احمد کھانڈے اور عامر امین ڈار کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طورپررہا کرنے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ایک یتیم خانے سے کم از کم اٹھارہ بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چلڈرن ویلفیئر کمیٹی سرینگر کی ایک ٹیم کے دورہ کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ بیمنہ کے علاقے نندریش کالونی میں المسکین ٹرسٹ کے نام سے چلنے والے یتیم خانے سے حیران کن طور پر اٹھارہ بچے لاپتہ ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی حکومت کی طرف سے جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے اور سینئر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر سے نظر بند کرنے کی مذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگر میں مسلسل پانچویں جمعہ کو نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی اور میرواعظ کو بھی گھر میں نظر بند رکھا ۔

ای پیپر-دی نیشن