• news

خیبر پی کے میں کوئی بحران نہیں‘ آئینی طریقہ کار پر عمل ہو گا: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کے گورنر، چیف سیکرٹری اور پوری صوبائی حکومت آئین کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ کوئی بحران نہیں ہے۔ نئے وزیراعلی خیبر پی کے کا تقرر جلد ہو گا۔ ہفتہ کو ٹویٹ میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ آئین کی روح بالکل واضح ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے انتقال کے بعد آئین میں دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔ کسی قسم کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن