اسحاق ڈار غیرقانونی طور پر لیڈر آف دی ہاوس ہیں: نیئر بخاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو سینٹ میں لیڈر آف دی ہاو¿س نہیں ہونا چاہیے۔ وہ غیر قانونی طور پر لیڈر آف دی ہاو¿س کی سہولیات لے رہے ہیں، وہ نمائندگی حکومت کی کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کس حیثیت میں میں بیٹھ کر لیڈر آف ہاو¿س کا کردار ادا کر رہے ہیں؟۔ شہباز شریف جب وزیر اعظم ہی نہیں رہے تو ان کا تجویز کردہ نام ہی کیوں لیڈر دی آف ہاو¿س ہو، اور وہ اس عہدے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ گورنر ہاو¿س سیاسی جماعت کے زیر استعمال رہا، مسلم لیگ ن کے قائدین گورنر ہاو¿س تعزیت کے لیے گئے اور ٹکٹیں بانٹنی شروع کر دیں۔ کیا یہ سہولت کاری نہیں تو اور کیا ہے؟۔ الیکشن کمشن سمیت کسی نے سوال نہیں اٹھایا، حقائق سے چشم پوشی نہیں کرنی چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ آئندہ کے انتخابات متنازع ہو جائیں۔